شامی مظلومین کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: داود اولو

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ "چاہے کوئی کچھ بھی کیوں نہ کہے اور جس قسم کی بھی الزام تراشی بھی کیوں نہ کرے آپ ہمارے حقیقی بھائی ہیں۔شام سے آنے والے یتیم بچے اور بیوائیں اللہ اور تاریخ کی ہمارے لیے امانت ہیں

262472
شامی مظلومین کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: داود اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے شامی قومی اتحاد کے نمائندوں کے ساتھ انقرہ پیلس میں ملاقات کی۔
داؤد اولو نے اس موقع پر کہا کہ شامی قومی اتحاد شامی عوام کا مشروع نمائندہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی نے کٹھن ایام میں شامی عوام پر اپنے دروازے ہر گز بند نہیں کیے۔ اب کے بعد بھی شامی مظلومین کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ "چاہے کوئی کچھ بھی کیوں نہ کہے اور جس قسم کی بھی الزام تراشی بھی کیوں نہ کرے آپ ہمارے حقیقی بھائی ہیں۔شام سے آنے والے یتیم بچے اور بیوائیں اللہ اور تاریخ کی ہمارے لیے امانت ہیں۔"
سلمان شاہ آپریشن میں شامی قومی اتحاد کے تعاون کا شکریہ ادا کرنے والے داؤد اولو نے مزید کہا کہ "اب کے بعد سلیمان شاہ کا مقبرہ اور اس کا جائے مقام آپ کے پاس ہماری امانت ہے، آپ اور شامی یتیم بچے ہمارے لیے امانت کی حیثیت رکھتے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں