وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی مالٹا میں مصروفیات

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو مالٹا کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔ انھوں نے سب سے پہلے اپنے ہم منصب جارج ویلا کیساتھ مذاکرات کیے ۔

256086
  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو کی مالٹا میں  مصروفیات


وزیر خارجہ مولود چاوش اولو مالٹا کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔ انھوں نے سب سے پہلے اپنے ہم منصب جارج ویلا کیساتھ مذاکرات کیے ۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لینے کے بعد انھوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ان کے اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم جوزف مسکیٹ کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔ مولود چاوش اولو بعد میں 1565 میں مالٹا کے محاصرے اور پہلی جنگ عظیم کے دوران شہید ہونے والے ترک فوجیوں کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار شہدا پ ر حاضری دیں گے ۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کا مالٹا کے دورہ وزارت خارجہ کی سطح پر کیا جانے والا پہلا دورہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں