خاتون اول نے 35 ہزار افراد کی گنجائش کی خیمہ بستی کا افتتاح کیا

ترکی کے شہر شانلی عرفہ کی سروچ تحصیل میں 35 ہزار افراد کی گنجائش کی ایک خیمہ بستی تیار کی گئی ہے جس کا افتتاح ترکی کی خاتون اول امینہ ایردوان نے کیا ۔

250670
خاتون اول نے 35 ہزار افراد کی گنجائش کی خیمہ بستی کا افتتاح کیا

ترکی کے شہر شانلی عرفہ کی سروچ تحصیل میں 35 ہزار افراد کی گنجائش کی ایک خیمہ بستی تیار کی گئی ہے جس کا افتتاح ترکی کی خاتون اول امینہ ایردوان نے کیا ۔ اس موقع پر شامی پناہ گزین بچوں نے لوک ناچ کا مظاہرہ کیا۔ شامی پناہ گزینوں نے امینہ ایردوان سے گہری محبت کا اظہار کیا ۔امینہ ایردوان نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں 35 ہزار افراد پناہ لے سکیں گے۔یہاں پر بچوں کے لیے پارک ،تفریحی مقامات، ہابی رومز اور ضرورت کی ہر چیز موجود ہے ۔یہ دنیا کا جدید ترین اور ماڈرن کیمپ ہے ۔ ترکی نے ہمیشہ ہر ضرورتمند کا ہاتھ تھاما ہے اور اس کیمپ کا قیام اسکی زندہ مثال ہے ۔کوبانی کے حالات کے معمول پر آنے تک ترکی شامی کردوں کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کرئے گا۔ دیگر ممالک کو بھی ترکی کی اس مہمانوازی کو مثال کے طور پر اپنانے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں