نئے یونانی وزیر کی نیت میں کھوٹ ہے: ایراولو

صدر ایر اولو نے یونان کے وزیردفاع پانوس کامینوس کے دورہ جنوبی قبرص کے دوران مشقوں کے حوالے سے کہا کہ بعض عناصر ہمارے خطے میں انتشار پھیلانے کے درپےہیں

217787
نئے یونانی وزیر کی نیت میں کھوٹ ہے: ایراولو

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے یونان کی نئی حکومت،اسرائیل اور مصر کی جنوبی قبرص کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے فیصلے پر تنقید کی ہے ۔
صدر ایر اولو نے یونان کے وزیردفاع پانوس کامینوس کے دورہ جنوبی قبرص کے دوران مشقوں کے حوالے سے کہا کہ بعض عناصر ہمارے خطے میں انتشار پھیلانے کے درپےہیں اور ہمیں امید ہے کہ ترک مسلح افواج کی علاقے میں موجودگی سے کسی قسم کی نا خوشگوار صورت حال پیدا نہیں ہوگی ۔
ایر اولو نے یونانی وزیر دفاع کے بیان پر بھی تنقید کرتےہوئے کہا کہ موصوف نے ترکی کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے جنوبی قبرص کے حوصلے کافی بلند کیے ہیں۔ اس سے پیشتر اسرائیل اور یونان کے درمیان فوجی مشقیں ہوئی تھیں جس کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش نئے یونانی وزیر دفاع کی نیت کا ہمیں اندازہ ہو گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں