صدر رجب طیب ایردوان کی کیوبا میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان نے کیوبا کا دورہ مکمل کر لیا ہے ۔ انھوں نے دارالحکومت ہاوانا پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ہوزے مارٹن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

216928
  صدر رجب طیب ایردوان کی کیوبا  میں مصروفیات



صدر رجب طیب ایردوان نے کیوبا کا دورہ مکمل کر لیا ہے ۔ انھوں نے دارالحکومت ہاوانا پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ہوزے مارٹن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں انھوں نےکیوبا کے صدر راؤل کاسٹرو کیطرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی اور ہاوانا میں جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی یادگار ہر حاضری دی ۔یہاں پر انھوں نے ترکی اور ہسپانوی زبان میں پھولوں سے تحریر" ملک میں امن جہان میں امن "گلدستہ رکھا۔ صدر ایردوان نے فوجی میدان اور ہاوانا شہر میوزیم کی بھی سیر کی۔یہاں پر بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی کیوبا میں ترکی کے روائتی طرز معماری کی عکاسی کرنے والی ایک مسجد تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔انھوں نے اسطرف بھی توجہ دلائی کہ ٹرکش ایر لائنز کی نئی پروازوں کے مقام کے تعین کے وقت علاقائی ممالک کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ۔ترکی اور کیوبا کے درمیان تجارتی حجم توقع سے بہت کم ہے اس کی وجہ کیوبا پر لگائی جانے والی پابندیاں ہیں جن کی ترکی مذمت کرتا ہے ۔صدر ایرداوان آج لاطینی امریکہ کے دورے کی آخری کڑی میکسیکو پہنچیں گے ۔یہاں پر وہ ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی ٹیکا کے کارڈینیشن آفس کا افتتاح بھی کریں گے ۔ان کے اس دورے کا مقصد ترکی اور میکسیکو کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں