صدر ایردوان کا دورہ کولمبیا

کولمبیا کے صدر جوان میونل سانتوس کالدیرون ترک صدر کا سرکاری طور پر استقبال کریں گے

215244
صدر ایردوان  کا دورہ کولمبیا

ایردوان ، جنوبی امریکہ کے دوروں کی کڑی کے سلسلے میں کولمبیا پہنچ گئے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اولین طور پر سیمون بولیوراڈ ہاؤس میں پھول چڑھائیں گے۔
بعد میں کولمبیا کے صدر جوان میونل سانتوس کالدیرون ترک صدر کا سرکاری طور پر استقبال کریں گے۔
بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد سیاحت، ثقافت، زراعت اور اقتصادیات کے شعبوں میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔
علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ طور پر ترکی اور ہسپانوی زبانوں کو سیکھنے کے حوالے سے ایک پڑوکول پر دستخظ کیے جائیں گے۔
اس دورے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، اقتصادی امور کےو زیر نہات زیب کچی، خوراک، زراعت اورغلہ بانی امور کےو زیر مہدی ایکر اور وزیرثقافت و سیاحت عمر چیلک صدر ایردوان کی ہمراہی کر رہے ہیں۔
صدر کالڈیرون مشترکہ پریس کانفرس کے بعد ایردوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
ترک صدر، علاوہ ازیں بوگوٹا ایکسٹرناڈو یونیورسٹی اور انقرہ یونیورسٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ "سن 1915: سلطنت ِ عثمانیہ کا طویل ترین سال" کے زیر ِ عنوان سمپوزیم میں شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں