ترکی ہلال احمر کی طرف سے ترکمان مہاجرین کی امداد

ترکی ہلال احمر کی طرف سے عراق کے دارالحکومت بغداد میں موصل اور تل افیر کے 300 ترکمان مہاجرین کو خوراک کی امداد کی فراہمی

212515
ترکی ہلال احمر کی طرف سے ترکمان مہاجرین کی امداد

ترکی ہلال احمر کی طرف سے ترکمان مہاجرین کی امداد۔۔۔
ترکی ہلال احمر نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں موصل اور تل افیر کے 300 ترکمان مہاجرین کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے۔
ہلال احمر کےعراقی انسانی امداد کے ذمہ دار اہلکار شفق لوستار نے کہا ہے کہ ہم عراقی ہلال احمر کے ساتھ تعاون کی شکل میں بغداد، کربلا اور نجف میں عراقی مہاجرین کے لئے انسانی امداد کو جاری رکھیں گے۔
لوستار نے کہا کہ ترکی ہلال احمر نے عراق کے جنوب میں موجود مہاجرین کی رہائش کے لئے ایک ہزار کنٹینر تیار کئے ہیں اور بغداد انتظامیہ نے بھی اس کام میں رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل احمد لطفی آقار نے عراق کے نائب وزیر اعظم صالح مطلق، وزیر خارجہ ابراہیم جعفری ، عراقی ہلال احمر تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر یسین احمد عباس اور بغداد کے گورنر علی محسن التمیمی کے ساتھ کافی حد تک موثر مذاکرات کئے ہیں۔
لوستار نے کہا کہ ترکی نے عراقی میں گذشتہ ماہِ جون سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے اور اب تک علاقے میں 725 ٹرالر امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں