صرف ترک عوام ہی ترکی کا راستہ متعین کرسکتے ہیں: یالچین آق دوان

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے سے ملک میں میڈیا اور حکومت کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قیصری میں پہلے علاقائی میڈیا ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

196633
صرف ترک عوام ہی ترکی کا راستہ متعین کرسکتے ہیں: یالچین آق دوان

نائب وزیراعظم یالچین آق دوان نے کہا ہے کہ صرف ترک عوام ہی ترکی کا راستہ متعین کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے سے ملک میں میڈیا اور حکومت کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار قیصری میں پہلے علاقائی میڈیا ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اس تقریب میں علاقائی میڈیا کو مزید طاقتور بنانے اور اسے ایک ٹریڈ مارک کا روپ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا ترکی کے خلاف بڑے پیمانے پر پراپگنڈہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں ترکی کے راستے اور راہ کو صرف ترک عوام ہی متعین کرسکتے ہیں اس لیے ترکی کے راستے کی تبدیلی یا پھر اپنے راستے پر سے ہٹ جانے کے بارے میں کیا جانے والے پراپگنڈ ے سے بچ کر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو عالمی برادری میں اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پبلک ڈپلومیسی کی کاروائیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب کے بعد مقابلے میں حصہ لیے والے صحافیوں کے درمیان ایوارڈ تقسیم کیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں