ہم نسلیت پرستانہ بیانات اور مظاہروں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں

ہم جرمنی میں، اسکولوں کی دیواروں پر ترکوں کے لئے توہین آمیز اور نسلیت پرستانہ بنایات تحریر کرنے سے متعلق مظاہروں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں: نابی آوجی

174655
ہم نسلیت پرستانہ بیانات اور مظاہروں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں

ترکی کے وزیر تعلیم نابی آوجی نے یورپ کے نسلیت پرستانہ مظاہروں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہم نسلیت پرستانہ بیانات اور مظاہروں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں"۔
آوجی نے کہا کہ "ہم جرمنی میں، اسکولوں کی دیواروں پر ترکوں کے لئے توہین آمیز اور نسلیت پرستانہ بنایات تحریر کرنے سے متعلق مظاہروں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "ہم ترکی کی حیثیت سے ایک طویل عرصے سے اس طرف توجہ مبذول کروا رہے تھے"۔
صدر رجب طیب ایردوان کے دور ِوزارت میں تہذیبوں کے اتحاد نامی پروجیکٹ میں اپنے نائب چئیرمین کے عہدے پر فائز ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آوجی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے مقاصد میں سے ایک یورپ میں اور پوری دنیا میں نسلیت پرستانہ اور نفرت آمیز بیانات کے پھیلاو کا سدباب کرنے کی کاروائیاں کرنا ہے۔
نابی آوجی نے کہاکہ یورپ میں متعدد سیاست دان ترکی کی اپیلوں پر کانوں کو بند کئے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں