ترکی: سال 2015 کے بجٹ کی منظوری

بجٹ منظور ہونے کے بعد نائب وزیراعظم علی بابا جان نے ایوان سے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث کے دوران حکومت پر کی جانے والی تنقید اور پیش کردہ تجاویز فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں

156531
ترکی: سال 2015 کے بجٹ کی منظوری

سن 2015 کے مالی بجٹ کو منظور کرلیا گیا ۔
اس بجٹ پر کل ایوان میں رائے دہی ہوئی جسے 145 کے مقابلے میں 297 ووٹوں سے منطور کر لیا گیا ۔
بجٹ منظور ہونے کے بعد نائب وزیراعظم علی بابا جان نے ایوان سے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث کے دوران حکومت پر کی جانے والی تنقید اور پیش کردہ تجاویز فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔
بابا جان نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا ۔
بعد ازاں ایوان کا اجلاس 6 جنوری سن 2015 تک ملتوی کر دیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں