پاپ فرانسیسکو دورہ ترکی پر

دو روزہ دورے کے دوران پاپ انقرہ اور استنبول میں اعلی سطحی ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے

208392
پاپ فرانسیسکو دورہ ترکی پر

پاپ کا دورہ ترکی۔
کیتھولک طبقے کے روحانی لیڈر اور واتی کان شہری مملکت کے سربراہ پاپ فرانسیسکو کا دورہ ترکی آج سے شروع ہو رہا ہے۔
69 افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ آج دوپہر کے وقت انقرہ پہنچنے والے پاپ فرانسیسکو اولین طور پر مزار اتاترک پر حاضری دیں گے۔
صدارتی محل میں صدر رجب طیب ایردوان پاپ کا ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کریں گے۔
اس طرح پاپ نئے صدارتی محل میں استقبالیہ دیے جانے والے پہلے غیر ملکی مہمان ہوں گے۔پاپ کو فرسٹ کلاس پروٹوکول دیا جائیگا اور اس دائرہ کار میں گھڑ سوار دستے ان کو سلامی پیش کریں گے۔
صدارتی محل کے بعد وزارت عظمی اور محکمہ مذہبی امور کے مرکزی دفتر کا دورہ کرنے والے پاپ رات واٹی کان سفارتخانے میں رات بسر کریں گے۔
کل استنبول تشریف لیجانے والے پاپ یہاں پر استنبول کے گورنر، بلدیاتی انتظامیہ اور فنیر یونانی پیٹرک بارتھولو میوس سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔
آیا صوفیا اور سلطان احمد جامع مسجد کی زیارت کرنے والے پاپ استنبول کے سینٹ ایسپرت کلیسا میں مذہبی تقریب کا اہتمام کریں گے۔
پاپ کے دو روزہ دورے کے لیے اعلی سطحی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کے لیے انقرہ میں دو ہزار سات جبکہ استنبول میں 5 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں