صدر ایردوان کی مرداورخواتین کی مساوی حیثیت سے متعلق بیان کی وضاحت

صدر ایردوان نے خواتین اور مردوں کی مساوی ہونے سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔ پنے پہلے بیان میں " مرد اور خواتین کو مساوی حیثیت نہیں دی جاسکتی ، خواتین کی دراصل ان کی حیثیت سے زیادہ قدر کی جانی چاہیے"

207716
صدر ایردوان کی مرداورخواتین کی مساوی حیثیت سے متعلق بیان کی وضاحت

صدر ایردوان نے خواتین اور مردوں کی مساوی ہونے سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔
اپنے پہلے بیان میں " مرد اور خواتین کو مساوی حیثیت نہیں دی جاسکتی ، خواتین کی دراصل ان کی حیثیت سے زیادہ قدر کی جانی چاہیے" کے الفاظ استعمال کیے تھے جسے غلط انداز میں میڈیا میں پیش کیے جانے پی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں واضح طور پر اس بات کا اظہار کیا تھا کہ مرد اور خواتین کو مساوی حیثیت دی جانے چاہیے جبکہ ان کے ان الفاظ کو متعدد بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
انہوں نے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس قسم کی حرکت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کے متعدد اد اداروں نے جان بوجھ کے ان کے اس بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی چالیس سالہ سیاسی زندگی کی جدو جہد میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ ہی دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں