کریمیائی ترکوں کے لیڈر کا دورہ انقرہ

یوکیرینی پارلیمنٹ کے ممبر اور کریمیائی ترکوں کے سربراہ کریم اولو نے انقرہ میں وزیر اعظم احمد داود اولو اور صدر رجب طیب ایردوان سے اہم معاملات پر بات چیت کی

205872
کریمیائی ترکوں کے لیڈر کا دورہ انقرہ

انقرہ نے یوکیرین سے ایک اہم سطح کی سیاسی شخصیت کی میزبانی کی۔
یوکیرینی پارلیمان کے ممبر اسمبلی اور کریمیائی ترکوں کے لیڈر مصطفیٰ عبدالجمیل کریم اولو نے انقرہ میں مذاکرات کیے۔
کریم اولو نے اولین طور پر ترک قومی اسمبلی کا دورہ کیا جہاں پر وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے ان سے اپنے اموری دفتر میں ملاقات کی۔
بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔
کریم اولو بعد ازاں ایوانِ صدارت تشریف لے گئے جہاں پر صدر رجب طیب ایردوان نے انہیں شرف ملاقات بخشا۔
اس دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور صدر کے نائب سیکرٹری جنرل ابراھیم کالن بھی موجود تھے۔
روس کے ساتھ تصادم ہونے والے یوکیرین میں کریمیائی تاتاروں کی صورتحال دونوں ملاقاتوں کا مرکزی ایجنڈہ تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں