امریکہ اور ترکی کے درمیان فکری اختلاف موجود نہیں ہے

اصل میں ترکی اور امریکہ کے درمیان فکری اختلاف موجود نہیں ہے تاہم ان کے اطلاق میں بعض اختلافات پیش آئے ہیں: تانجو بلگیچ

199182
امریکہ اور ترکی کے درمیان فکری اختلاف موجود نہیں ہے

بلگیچ نے کہا ہے کہ اوباما نے کہا تھا کہ اسد کا عہدے سے ہٹنا ضروری ہے۔۔۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگیچ نے کہا ہے کہ شامی پالیسیوں میں امریکہ کے ترکی کے کھینچے ہوئے خطوط تک پہنچنے کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں نکلنے والی خبروں کا جائزہ لیاہے۔
بلگیچ نے کہا ہے کہ اصل میں ترکی اور امریکہ کے درمیان فکری اختلاف موجود نہیں ہے تاہم ان کے اطلاق میں بعض اختلافات پیش آئے ہیں۔
تانجو بلگیچ نے وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دئیے اور امریکہ کی شام سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں صدر باراک اوباما کے بیانات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے ویلز کے سربراہی اجلاس میں اوباما نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مذاکرات میں کہا تھا کہ اسد کا عہدے سے دستبردار ہونا یقیناً ضروری ہے۔
بلگیچ نے ذرائع ابلاغ میں شامی فوج کے حلب سے نکلنے کے بارے میں خبروں کی بھی تردید کی۔
انہوں نے نو فلائی زون ، سکیورٹی زون اور ٹریننگ و ایکوپمنٹ کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ یہ موضوعات ترکی کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور حلب کے اطراف سے ترکی آنے والی مہاجرین کی روؤں کا سدباب کریں گے۔
تانجو بلگیچ نے کہاکہ امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن کے ترکی کے متوقع دورے کے دوران بھی یہ موضوعات یقیناً ایجنڈے پر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنی حدود کو نہایت واضح شکل میں پیش کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں