صدر رجب طیب ایردوان کا افریقی ممالک کا دورہ

صدر رجب طیب ایردوان 19 نومبر کو افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔وہ اپنے دورے کی پہلی کڑی الجزائر میں صدر عبدالعزیز بو تیف لیکا کیساتھ ملاقات کریں گے اور ترک ۔ الجزائر بزنس فورم میں شرکت کریں گے ۔

192845
 صدر رجب طیب ایردوان کا  افریقی ممالک کا دورہ


صدر رجب طیب ایردوان 19 نومبر کو افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔وہ اپنے دورے کی پہلی کڑی الجزائر میں صدر عبدالعزیز بو تیف لیکا کیساتھ ملاقات کریں گے اور ترک ۔ الجزائر بزنس فورم میں شرکت کریں گے ۔ الجزائر میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وہ ایکویڈور گینی روانہ ہو جائیں گے یہاں پر وہ گینی کے صدر کیساتھ ملاقات کریں گے اور ترکی کے افریقہ کیساتھ تعلقات کے فروغ کے عمل کے اہم ترین " دوسرے ترک ۔ افریقہ حصہ داری سربراہی اجلاس " میں شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ افریقہ حصہ داری پالیسی کے دائرہ کار میں منعقد کیے جانے والے اس اجلاس میں 2015 سی لیکر 2018 کے درمیانی عرصے میں عمل درآمد کیے جانے والے منصوبوں اور مشترکہ ڈیکلیریشن پر دستخط کیے جائیں گے ۔کاروائی منصوبے میں زراعت ،تعلیم ،صحت ،سرمایہ کاری، توانائی اور امن و سلامتی جیسے معاملات شامل ہونگے ۔صدر ایردوان افریقی ممالک کے دورے کے بعد 21 نومبر کو وطن لوٹ آئیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں