صدر ایردوان کا دورہ لٹویا

صدر رجب طیب ایردوان اپنے دورہ بالٹک ممالک کے دائرہ کار میں لٹو یا میں اپنے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ ان مذاکرات میں ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت پر غور کیا جائے گا۔ صدر ایردوان کا یہ دورہ آئندہ سال لٹو یا کے یورپی یونین کے ٹرم چیرمین کے اختیارات ت سنبھالنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے

167606
صدر ایردوان کا دورہ لٹویا

صدر رجب طیب ایردوان اپنے دورہ بالٹک ممالک کے دائرہ کار میں لٹو یا میں اپنے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
ان مذاکرات میں ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت پر غور کیا جائے گا۔
صدر ایردوان کا یہ دورہ آئندہ سال لٹو یا کے یورپی یونین کے ٹرم چیرمین کے اختیارات ت سنبھالنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
ایردوان لٹو یا میں یادگارِ آزادی پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور ترکی لٹو یا بزنس فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
لٹویا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سلوویٹا آبولٹینا صدر ایردوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
صدر ایردوان بعد میں لٹویا یونیورسٹی کی سوشل سائننز فیکلٹی میں طلبا سے خطاب بھی کریں گے۔
اپنے اس دورے کے بعد صدر ایردوان ایسٹونیا روانہ ہو جائیں گے۔
اپنے دورہ ایسٹونیا کے دوران ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت ، دو طرفہ تعلقات، سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقو امی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں