چاوش اولو نیو یارک میں بھاری ڈپلومیسی ٹریفک کو جاری رکھے ہوئے

میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2015۔2016 کی عبوری رکنیت کے لئے متوقع رائے شماری سے قبل نیو یارک میں بھاری ڈپلومیسی ٹریفک کو جاری رکھے ہوئے ہیں

159543
چاوش اولو نیو یارک میں بھاری ڈپلومیسی ٹریفک کو جاری رکھے ہوئے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2015۔2016 کی عبوری رکنیت کے لئے متوقع رائے شماری سے قبل نیو یارک میں بھاری ڈپلومیسی ٹریفک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوطرفہ اور بین الوفود مذاکرات میں چاوش اولو نے اپنے مخاطبین کو ترکی کی فعال خارجہ پالیسی سے آگاہ کیا اور ترکی کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لئے تعاون حاصل کیا۔
انہوں نے ناشتے پر جنوبی افریقہ ترقیاتی کمیونٹی ممالک کے اقوام متحدہ کے مستقل نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ حالیہ دور میں ترکی اور افریقہ کے درمیان تعلقات میں کافی حد تک تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
چاوش اولو نے کہا کہ ترکی افریقہ کو سال 2008 سے لے کر اب تک ایک اسٹریٹجک ساجھے دار کی حیثیت سے دیکھتا ہے اور افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ کر رہا ہے۔
ترکی اور افریقہ کے درمیان ڈپلومیٹک تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ ترکی نے افریقی ممالک میں کثیر تعداد میں سفارت خانے کھولنا شروع کر دئیے ہیں اور ترکی میں بھی بہت سے افریقی ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا ترکی ۔افریقہ سربراہی اجلاس 19 نومبر کو مالوبو میں کروایا جائے گا ۔
چاوش اولو نے ایبولا کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بحرانی انتظامیہ اور بحران کی روک تھام کے موضوع پر ترکی کے کام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
چاوش اولو نے کہا کہ ترکی دنیا بھر میں اپنے امدادی کاموں کی وجہ سے تیسرے بڑے ملک کی حیثیت اختیار کر گیاہے اور ٹرکش ائیر لائنز بھی افریقہ کے متعدد مقامات کے لئے پروازیں دے رہی ہے۔
سال 2015۔2016 میں ترکی کی سلامتی کونسل کی عبوری رکنیت کی امیدواری پر بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ منتخب ہونے کی صورت میں ترکی پیش آنے والے تمام مسائل کےدائرہ کار میں بارے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں