بوزکر جرمنی کے دورے پر

دو دن میں نہایت اہم مذاکرات کئے گئےجن میں ترکی۔جرمنی اور ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات میں جرمنی کے کردار میں دو طرفہ اہم طرز عمل طے پایا: وولکان بوزکر

159534
بوزکر جرمنی کے دورے پر

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکر اپنے دورہ جرمنی کے دوران ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بوزکر نے برلن میں یورپی یونین ہم آہنگی کمیشن اور جرمن اسمبلی کی نائب اسپیکر کلاڈیا رُتھ کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد بوزکر نے اپنے بیان میں کہا کہ دو دن میں نہایت اہم مذاکرات کئے گئےجن میں ترکی۔جرمنی اور ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات میں جرمنی کے کردار میں دو طرفہ اہم طرز عمل طے پایا۔
بوز کر نے یورپی یونین ہم آہنگی کمیشن کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ "تقریباً ایک گھنٹے سے زائد دورانیے میں نہایت درجے مفید مذاکرات کئے گئے جن میں ہر سوال پوچھا گیا اور اس کا جواب دیا گیا۔ اس حوالے سے میں نہایت مطمئن ہوں۔ نہایت موزوں ماحول میں اور نہایت موزوں شکل میں سوال پوچھے گئے اور تنقید کی گئی اور میں نے بھی ضروری جوابات دئیے۔
وولکان بوزکر برلن میں مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد برسلز روانہ ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں