بلغاریہ میں ترکی زبان میں انتخابی پروپیگنڈہ کے خلاف سزا

بلغاریہ میں ترکی زبان میں انتخابی پروپیگنڈہ کے خلاف سزا سنا ئی گئی ہے

159526
بلغاریہ میں ترکی زبان میں انتخابی پروپیگنڈہ کے خلاف سزا

بلغاریہ میں ترکی زبان میں انتخابی پروپیگنڈہ کے خلاف سزا سنا ئی گئی ہے۔

بلغاریہ میں 5 اکتوبر کو متوقع قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کی انتخابی مہم میں بلغاری زبان کے علاوہ کسی اور زبان کے استعمال کی ممانعت کی وجہ سے ترک اراکین کی اکثریت کی حامل حق اور آزادیاں پارٹی کو جرمانے کی 4 سزائیں سنائی گئی ہیں۔
مرکزی انتخابی کمیشن ZİK کے فیصلے کی رُو سے حق اور آزادیاں پارٹی کے چئیر مین لُتوی مستان کو 3، پارٹی کے بُرگاز کے اسمبلی ممبر حسین حافظ اوف کو ایک جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
جرمانے کی مقدار کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پارٹی چئیر مین لُتوی مستان انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ انتخابی قانون میں زبان کے موضوع پر ممانعت یورپی یونین کے قوانین کے منافی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں