ترکی اور تیونس کے درمیان شعبہ تعلیم میں معاہدہ

ترکی اور تیونس کے درمیان اعلی تعلیمی شعبوں میں تعاون کا معا ہدہ طے کیا گیا ہے کہ جس سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون عمل میں آئے گا

152794
ترکی اور تیونس کے درمیان شعبہ تعلیم میں  معاہدہ

ترکی اور تیونس کے درمیان اعلی تعلیمی شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے کیا گیا ہے ۔
وزیر تعلیم نابی آوجی نے تیونس کے وزیر برائے سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی جلاسی توفیق سے ملاقات کی ۔
بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد دونوں وزرا نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ۔
ترک وزیر تملی آوجی نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون عمل میں آئے گا۔
اس موقع پر مہمان وزیر نے بھی کہا کہ ترکی اور تیونس کے درمیان شعبہ تعلیم میں براہ راست تعاون مثبت پیش رفت ہے۔
اس معاہدےکی رو سے، دونوں ممالک کی سرکاری اور خیراتی جامعات کے درمیان اعلی تعلیمی شعبوں، پروفیسروں اور محققین کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں