وزیراعظم احمد داود اولو کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی صورت ِ حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں موصل میں ترکی کے قونصل خانے سے یر غمال بنائے گئے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو رہا کروانے سے متعلق کی جانے والی کاروائی کا جائزہ بھی لیا جائے گا

134428
وزیراعظم احمد داود اولو کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم احمد داود اولو کی قیادت میں آج کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی صورت ِ حال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں موصل میں ترکی کے قونصل خانے سے یر غمال بنائے گئے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو رہا کروانے سے متعلق کی جانے والی کاروائی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے والے اور ترکی پناہ لینے والے مہاجرین کی صورت حال کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم داود اولو کابینہ کے اجلاس کے بعد قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ حاجی مفتی اولو اور انقرہ کے گورنر مہمت کلیچلر کو شرف ملاقات بخشیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں