ترکی کو مؤثر تہذیبوں کے معیار سے اوپر لے کر جائیں گے

ایک منتخب وزیر اعظم اور ایک منتخب صدر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر انشاءاللہ ترکی کو مؤثر تہذیبوں کے معیار سے اوپر لے کر جائیں گے: ایردوان

109543
ترکی کو مؤثر تہذیبوں کے معیار سے اوپر لے کر جائیں گے

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " ایک منتخب وزیر اعظم اور ایک منتخب صدر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر انشاءاللہ ترکی کو مؤثر تہذیبوں کے معیار سے اوپر لے کر جائیں گے"۔
انہوں نے ترکی کے 12 ویں صدر کی حیثیت سے 28 اگست کو حلف اٹھا کر اپنے فرائض کا آغاز کرنے کے بعد پہلی دفعہ استنبول کا دورہ کیا ۔
اتاترک ائیر پورٹ کی سرکاری ریذیڈینسی پر شہریوں ایک بڑے ہجوم نے بھر پور جوش کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
اپنے استقبال کے لئے آنے والے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ 10 اگست کو صدارتی انتخابات میں عوام نے اپنےملّی ارادے کا اظہار کر کے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ترکی کے مستقبل کے حوالے سے ایک بہت مختلف پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایردوان نے کہا کہ میں صدر کے حیثیت سے اپنے کام کو بھرپور شکل میں جاری رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ کل وہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد آذربائیجان جائیں گے اور اس کے بعد نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہریوں نے صدر ایردوان کے خطاب کے دوران تواتر سے نعرے لگائے اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں