ایوان صدارت میں نئے صدر کا راج

صدر ایردوان کی حلف برداری تقریب کے بعد ملک بھر میں 101 توپوں کی سلامی دی گئی

108286
ایوان صدارت میں نئے صدر کا راج

قصرِ چنکایہ میں رجب طیب ایردوان کا دور سرکاری طور پر شروع ہو گیا ہے۔
بارہویں صدر منتخب ہونے والے ایردوان نے صدارتی منصب کے اختیارات کو عبداللہ گل سے حاصل کر لیا ہے۔
ایردوان نے کل اولین طور پر ترک قومی اسمبلی میں مینڈیٹ وصول کرتے ہوئے حلف اٹھایا۔
حلق برداری کی تقریب کے بعد صدارتی پرچم کو لہرایا گیا۔
استنبول، ازمیر، ملاتیا اور ایرزن جان میں واقع فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں بیک وقت 101 توپوں سے سلامی دی گئی۔
صدر ایردوان نے عظیم قائد مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے اور یہاں پر موجود خصوصی رجسڑ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایوانِ صدارت میں ماضی کی سولہ ترک مملکتوں کے پرچموں کی نمائندگی کرنے والے پرچم اور ترکی کے پرچم کو اٹھانے والے گھڑ سوار دستے کی طرف سے استقبال کیے جانے والے ایردوان اور ان کی اہلیہ کی گاڑی گھڑ سوار دستوں کی ہمراہی میں میدان ِ تقریب تک پہنچی۔
ایردوان اور ان کی اہلیہ کا گیارہویں صدر گل اور ان کی اہلیہ نے خیر مقدم کیا۔
بارہویں صدر ایردوان نے استقبالیہ تقریب کے بعد ایوان ِ صدارت کے بڑے ریسپشن ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ گیارہویں صدر گل سے اختیارات وصول کیے۔
اختیارات کی حوالگی تقریب میں 15 ملکوں کے صدور ، چھ ملکوں سے اسپیکر اسمبلی، بارہ ملکوں سے وزراء اعظم تین ملکوں سے نائب صدور، سات ملکوں سے نائب وزراء اعظم اور چالیس کے قریب وزراء سمیت نو بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر صدر ایردوان اور بیگم ایردوان نے گل اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی تقریب کے ساتھ رخصت کیا۔
صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ نے بعد ازاں تقریب میں شرکت کے لیے ترکی آنے والے حکومتی و مملکتی سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں