رجب طیب ایردوان سرکاری طور پر صدر کے عہدے پر

گیارہویں صدر نے اپنے اختیارات کو نو منتخب صدر رجب طیب ایردوان کے سپرد کر دیے ہیں

107114
رجب طیب ایردوان سرکاری طور پر صدر کے عہدے پر

ایوان صدارت میں اختیارات کی حوالگی ۔۔
بارہویں صدر ایردوان نے ایوان صدارت میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ صدارتی اختیارات کو گیارہویں صدر عبداللہ گل سے حاصل کیا۔
جناب گل نے تقریبِ حوالگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ سات برسوں سے خدمات پر مامور ہونے والے صدارتی عہدے کو ترک عوام کی جانب سے ترکی کے بارہویں صدر منتخب ہونے والے صدر جناب رجب طیب ایردوان کو سُپرد کرنا ان کے لیے باعث ِ فخر ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 91 سالہ تاریخِ جمہوریہ اور دو ہزار سالہ ترک تاریخ میں پہلی بار مملکت کے سربراہ کو قوم نے بذات خود چنا ہے۔
اس دوران ترکی کی خارجہ پالیسیوں کا بھی ذکر کرنے والے ایردوان نے وضاحت کی ہے کہ ترکی کے سٹریٹیجک ہدف ہونے والی یورپی یونین کی رکنیت کی جانب پیش قدمی کو پختہ عزم کے ساتھ جاری رکھا جائیگا۔
ترکی کی خارجہ پالیسیوں کے مرکزی محور کے امن، تعاون اور خوشحالی پر مبنی ہونے پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ ترکی کی خارجہ پالیسی انسانی اقدار اور ضمیر کی آواز پر مبنی ہیں جسے مزید فعال اور مؤثر طریقے سے آئندہ بھی جا ری رکھا جائیگا۔
ان خطابات کے بعد بارہویں صدر ایردوان نے جناب گل کو سرکاری اعزازی تمغہ اور ایوان صدارت کا خصوصی نشان عطا کیا۔
اختیارات کی حوالگی تقریب میں 15 ملکوں کے صدور ، چھ ملکوں سے اسپیکر اسمبلی، بارہ ملکوں سے وزراء اعظم تین ملکوں سے نائب صدور، سات ملکوں سے نائب وزراء اعظم اور چالیس کے قریب وزراء سمیت نو بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں