وزیر اعظم ایردوان کی زیر قیادت کابینہ کا آخری اجلاس

اکسٹھویں حکومت کی کابینہ کا آخری اجلاس کل وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ہو گا

101795
وزیر اعظم ایردوان کی زیر قیادت کابینہ کا آخری اجلاس

اکسٹھویں حکومت کی کابینہ کا آخری اجلاس کل وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ہو گا۔
وزارت اعظمٰی کے مرکزی دفتر میں متوقع اس اجلاس میں داخلی و خارجی حالات کے ساتھ ساتھ نئی حکومت بنانے کی کاروائیوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان 28 اگست کو وزارت اعظمٰی کے عہدے سے دستبردار ہوں گے اور اس سے قبل آخری دفعہ کابینہ کی سربراہی کریں گے۔
جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین امیدوار احمد داؤد اوعلو بھی آخری دفعہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت عراق، شام اور یوکرائن میں درپیش حالات کا وسیع شکل میں جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے حل مرحلے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ترکی کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات اور اقتصادی پیش رفتیں بھی اجلاس کے ایجنڈے پر ہوں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں