ترکی کے نئے وزیر اعظم احمد داؤد اولو

نیا آئین ترکی کا ترجیحی موضوع ہے اور مجھے یقین ہے کہ داؤد اولو بھی اس بارے میں حساسیت کا مظاہرہ کریں گے: ایردوان

99327
ترکی کے نئے وزیر اعظم احمد داؤد اولو

ترکی کے نئے وزیر اعظم احمد داؤد اولوو منتخب ہو گئے ہیں۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مرکزی انتظامی کمیٹی نے داؤد اولو کو نیا پارٹی چئیر مین امیدوارمنتخب کیا ہے ، رائے عامہ کے لئے داؤد اولو کے نام کا اعلان وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کی سربراہی کے لئے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لئے مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں 2 ہفتوں سے جاری مشاورتی عمل پر بات چیت کی اور اسمبلی ممبران، ضلعی وزراء اور پارٹی آرگنائزیشن سے موصول ہونے والے جائزوں پر ایک ایک کر کے غور کیا گیا۔
اجلاس تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہا اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے متوقع نام کے اعلان کے لئے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر کی زیریں منزل کے ہال میں آئے۔
وزیر اعظم ایردوان ہال میں وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کا ہاتھ تھامے داخل ہوئے۔
ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی چئیر مین اور وزیر اعظم کے لئے کثیر تعداد میں امیدواروں کا سامنے آنا قابل فخر بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ نام کے اعلان سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم وزیر اعظم اور پارٹی چئیر مین کے ایک ہی شخص ہونے کو اہمیت دیتے ہیں۔
ایردوان نے کہا کہ ان عہدوں کے لئے امیدوار کا نہایت احتیاط سے جائزہ لیا گیاہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 اگست کو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جنرل کمیٹی میں جو نام چئیر مین امیدوار کے طور پر داخل ہو گا وہ وزیر خارجہ احمد داؤد اولو ہیں۔
ایردوان نے اپنے خطاب میں نئے آئین اور انسداد دہشت گردی کے حل مرحلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا آئین ترکی کا ترجیحی موضوع ہے اور مجھے یقین ہے کہ داؤد اوعلو بھی اس بارے میں حساسیت کا مظاہرہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں