ہم نے جرمنی میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے: داؤد اوعلو

کوئی بھی ملک خفیہ سرگرمیوں کے حوالے سے ترکی کو ہدف ملک کی شکل میں نہیں دیکھ سکتا: احمد داؤد اوعلو

97497
ہم نے جرمنی میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے: داؤد اوعلو

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو نے ترکی کی فون ٹیپنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کوئی بھی ملک خفیہ سرگرمیوں کے حوالے سے ترکی کو ہدف ملک کی شکل میں نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ خبر کی تصدیق کے لئے ہم نے جرمنی میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں انقرہ میں جرمنی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور شام کے وقت میں نے جرمنی کے وزیر خارجہ سٹین مئیر کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں داؤد اوعلو نے کہا کہ اگر یہ دعوے درست ہیں تو یہ بات دو دوست اور اتحادی ملکوں کے باہمی تعلقات کے شایان شان نہیں ہے اور نہ ہی قابل قبول ہے۔
مذاکرات میں جرمنی کے وزیر خارجہ سٹین مئیر نے کہا کہ دعووں کی صحت کی تحقیق کروائی جا رہی ہے۔
دونوں وزراء کے مابین اس بات پر اتفاق رائے ہو گیا کہ جرمن خفیہ ایجنسی کے سربراہ جلد از جلد ترکی کے خفیہ ادارے کے سربراہ MİT کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دعووں کے بارے میں وسیع سطح پر وضاحت پیش کریں گے۔ اور اس وضاحت کو دیکھتے ہوئے ہم ترکی کی حیثیت سے صورتحال کا جائزہ لیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں