دنیا بھر سے وزیر اعظم ایردوان کو تہنیتی پیغامات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عالمی سربراہان نے ٹیلی فون اور دیگر طریقوں سے صدر منتخب ہونے پر وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو مبارکباد دی ہے

88091
دنیا بھر سے وزیر اعظم ایردوان کو تہنیتی پیغامات


ترکی کے بارہویں صدر منتخب ہونے والے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم ایردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ٹی آرٹی کے نمائندے کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سیکرٹری جنرل بان" ترکی میں پہلی بار جمہوری انتخابات کے ذریعے صدر کا انتخاب کرنے والی ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ"ہم وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے صدر منتخب ہونے پر انہی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"
دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہرف نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ترک عوام نے پہلی بار براہِ راست صدر کا چناؤ کیا ہے۔
یوکیرینی صدر پیٹرو پورو شینکو ، مقدونی صدر جیورج ایوانوف، حماس کے سیاسی بیورو کے چیف خالد میشال، اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی، یونانی وزیر اعظم آنتونس ساماراس اور امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الا تھانی نے وزیر اعظم ایردوان کو ٹیلی فون پر بذاتِ خود مبارکباد دی ہے۔
کوسوو کے وزیراعظم ہاشم تاچی نے اس حوالے سے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ صدرِ فلسطین محمود عباس نے وزیر اعظم ایردوان کو ٹیلی گراف کے ذریعے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
صدر ِ افغانستان حامد کرزئی نے بھی اس حوالے سے مبارکبادی پیغام بھیجا ہے۔
مصر میں فوجی بغاوت کے ساتھ برطرف کیے جانے والے صدر محمد مرسی نے بھی وزیر اعظم ایردوان کو تہنیتی پیغام دیا ہے۔
اسی طرح تیونس، صومالیہ، جبوتی اور ایتھوپیا سے بھی ایردوان کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں