رجب طیب ایردوان کے لئے تہنیتی پیغامات کی بھرمار

غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سب سے پہلے صدر عبداللہ گل نے ٹیلی فون کر کے ایردوان کو مبارکباد دی

86793
رجب طیب ایردوان کے لئے تہنیتی پیغامات کی بھرمار

ترکی کے بارہویں منتخب صدر ، وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے لئے تہنیتی ٹیلی فونک پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔
غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سب سے پہلے صدر عبداللہ گل نے ٹیلی فون کر کے ایردوان کو مبارکباد دی۔
ٹیلی فون کرنے والوں میں ملک کے 9 ویں صدر سلیمان دیمیر ایل بھی شامل تھے۔
دیمر ایل نے ملک کا بارہواں صدر منتخب ہونے پر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی۔
بیرونی ممالک سے بھی ٹیلی فون کر کے ایردوان کو مبارکبادیں پیش کی گئیں۔
سب سے پہلے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے تہنیتی ٹیلی فون کیا۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراوعلو نے بھی رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے بھی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو مبارکباد دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں