وزیر اعظم ایردوان، میں روایتی صدر نہیں بنوں گا

صدارتی امیدوار وزیر اعظم ایردوان جو کہ عید کو استنبول میں منا رہے ہیں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا ہے

72804
وزیر اعظم ایردوان، میں روایتی صدر نہیں بنوں گا

عید سعید کو استنبول میں منانے والے صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم وجب طیب ایردوان نے عید الفطر سے قبل ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کی براہ راست نشریات میں بطور مہمان شرکت کی۔
ایجنڈے کے سوالات کا جواب دینے والے ایردوان نے کہا کہ دس اگست کو صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ روایات کے حامل نہیں بلکہ قانونی اصولوں کے حامل صدر بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ"ہمارے سامنے ترک آئین زیر بحث ہے۔ اگر میری قوم نے مجھے دس اگست کو صدارتی عہدہ سونپ دیا تو پھر صدر کے تمام تر فرائض وضح ہیں۔ ہمیں جو بھی فرائض اور اختیارات سونپے جائیں ہم ان پر لفظ بہ لفظ عمل پیرا ہوں گے۔میں محض روایات کا حامل صدر نہیں بنوں گا۔یعنی آئین میں جس طرح تشریح کی گئی ہے میں اسی کے مطابق اپنا عہدہ سنبھالوں گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں