ترکی کی طرف سے غزہ کے لئے طبّی امدادی سامان
امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات اور طبّی سازو سامان شامل ہے جسے استنبول سے ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے سے روانہ کیا گیاہے
72314
اسرائیلی حملوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے غزہ کے لئے ترکی کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی ہلال احمر اور سوشل سکیورٹی کے اداروں نے غزہ کے لئے ادویات اور طبّی امداد کا سامان بھیجا ہے۔
امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات اور طبّی سازو سامان شامل ہے جسے استنبول سے ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے سے روانہ کیا گیاہے۔
ترکی ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل محمت گُل لُو اوعلو بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ غزہ جائیں گے۔
اس امداد سے اسرائیل کے حملوں کے بعد پہلی دفعہ علاقے میں طبّی امداد پہنچے گی۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔میلونی ملاقات
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، فلسطین پر اسرائیلی حملوں، اور علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت کی گئی