قبرص امن تحریک کی 40 ویں سالگرہ

مذاکراتی عمل کے جلد از جلد اپنے انجام تک پہنچنے اور ریفرنڈم کے انعقاد سے منصفانہ اور پائیدار حل کی توقع رکھتے ہیں: ایردوان

66166
قبرص امن تحریک کی 40 ویں سالگرہ

قبرص امن تحریک کی 40 ویں سالگرہ کو کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شاندار طریقے سے منایا گیا۔

اس خصوصی دن کے موقع پر ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک نے اپنے پیغام میں کہا کہ پائیدار امن ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔
چیچک نے قبرص جزیرہ نما میں ابھی تک دو حکومتوں اور دو عواموں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ باہمی اختلافات کے حل اور پائیدار امن کے ادارتی شکل اختیار کرنے کے لئے جاری مذاکرات کا مثبت نتائج پر پہنچنا ہماری سب سے بڑی تمنا ہے۔
چیچک نے کہا کہ اس موضوع پر کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہم آج کی طرح ہمیشہ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش اوعلو کے لئے ایک مراسلہ ارسال کیا ہے ۔
مراسلے میں وزیر اعظم ایردوان نے کہا ہے کہ "مذاکراتی عمل کے جلد از جلد اپنے انجام تک پہنچنے اور ریفرنڈم کے انعقاد سے منصفانہ اور پائیدار حل کی توقع رکھتے ہیں"۔
وزیر اعظم ا یردوان نے مزید کہا کہ ترکی کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے حمایت پوری طاقت سے جاری رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں