انقرہ میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

انقرہ میں اسرائیل کے سفیر کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو جانے والے دو سو افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں معصوم انسانوں کی ہلاکت پر اسرائیل پر لعنت ملامت کی ہے۔ مظاہرے میں اسرائیل کے ایک دہشت گرد ملک ہونے سے آگاہ کیا گیا

65967
انقرہ میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

اسرائیل کے فضائی اور زمینی کاروائی کے خلاف انقرہ میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔
انقرہ میں اسرائیل کے سفیر کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو جانے والے دو سو افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں معصوم انسانوں کی ہلاکت پر اسرائیل پر لعنت ملامت کی ہے۔
اس مظاہرے جس کی کئی ایک این جی اوز نے حمایت کی تھی میں اسرائیل کے ایک دہشت گرد ملک ہونے سے آگاہ کیا گیا ۔
مظاہرین یہاں پر نمازِ تراویح ادا کرنے اور غزہ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعا کرنے کے بعد منتشر ہوگئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں