وزیر خارجہ کی غزہ کے حوالے سے سفارتی کوششیں

داؤد اولو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اسرائیل کی کاروائی کے حوالے سے بات چیت کی ہے

133497
وزیر خارجہ کی غزہ کے حوالے سے سفارتی کوششیں

وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے اسرائیل کی غزہ میں زمینی کاروائی کے حوالے سے اعلانات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔
وزیر داؤد اولو نے اپنے اعلان میں اس طرف توجہ مبذول کروائی کہ ایک بار پھر انسانی ضمیر کامسئلہ فلسطین کے ساتھ امتحان لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور ہم سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے اہتمام کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔
نیو یارک اور جدہ میں اسلام تعاون تنظیم سمیت اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی اپیل کی خاطر کوششیں صرف کرنے سے آگاہی کروانے والے داؤد اولو نے بتایا کہ میرا اسلامی مملکتوں کے وزراء خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم ہے۔
داؤد اولو نے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ "ہم تمام تر ملکوں سے اسرائیل کے اس لا قانونی مؤقف کے خلاف آواز بلند کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔"
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حماس اور الفتح تنظیموں کے عہدیداروں سے متواتر رابطہ ہے۔
اسلام تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی سے بھی بات چیت کرنے کا اظہار کرنے والے احمد داؤد اولو نے بتایا کہ"اسلامی تعاون تنظیم کہ جس کے قیام کے پیچھے القدس کار فرما ہے کے فوری طور پر اس ضمن میں کاروائی کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔"
امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو بھی مسلم امہ اور ترکی کے رد عمل سے آگاہی کروانے کا ذکر کرنے والے جناب داؤد اولو نے بتایا کہ ہم نے فلسطینیوں کے لیے قابل قبول فائر بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے تبادلہ خیال کیا اور کیری سے میں نے اسرائیلی حملوں کا فی الفور سد باب کیے جانے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں