عالمی برادری اسرائیل کی سفاکیت رکوائے: معروف

ترکی میں متعین فلسطینی سفیر نبیل معروف نےغزہ پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کا ارتکاب کرنا اسرائیل کا شیوہ رہا ہے

126511
عالمی برادری اسرائیل کی سفاکیت رکوائے: معروف

ترکی میں متعین فلسطینی سفیر نبیل معروف نے ٹی آر ٹی نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ترکی کی بھرپور حمایت سے پوری طرح با خبر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی حامیت ہمارے لیے اہم ہے ۔ اسرائیل جلد ہی ایک بری کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا یا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے یا جامِ شہادت نوش کریں گے۔
معروف نے کہا کہ غزہ پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کا ارتکاب کرنا اسرائیل کا شیوہ رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی ان سفّاکانہ کاروائیوں کو رکوائے ۔
معروف نے کہا کہ ترکی کی حمایت اور اس کا جذبہ خیر سگالی ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ رہا ہے جبکہ صدر محمود عباس اٹھارہ جولائی کو استنبول میں وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں