ملکی صدر  معاشرے کے تمام طبقات کا ترجمان بنے: احسان اولو

صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اولو نےازمیر کے ہوائی اڈے پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی عہدے پر فائز شخصیت کےلیے ضروری ہے کہ وہ حکومتی ڈھانچے اور معاشرے کے تمام طبقوں کا تحفظ کرنے کا اہل بنے

121160
ملکی صدر  معاشرے کے تمام طبقات کا ترجمان بنے: احسان اولو

صدرارتی امیدوار اکمل الدین احسان اولو نے گزشتہ روز ازمیر اور آئد۔ین کا دورہ کیا ۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں ان دوروں کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیاسی رسہ کشی کے ذریعے اقتدار حاصل کریں گے تو یہ کشیدگی کا باعث بنے گا۔
احسان اولو نے ازمیر کے ہوائی اڈے پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی عہدے پر فائز شخصیت کےلیے ضروری ہے کہ وہ حکومتی ڈھانچے اور معاشرے کے تمام طبقوں کا تحفظ کرنے کا اہل بنے۔
بعد ازاں احسان اولو نے آئیدین میں شُکران گُن گور تھیٹر ہال میں منعقدہ ایک اجلاس سے شرکت کی ۔
انہوں نے توقع ظاہر کی ہے انتخابات کے دوران اُن کے حق میں ووٹوں کا تناسب پچپن حتی ساٹھ فیصد کے لگ بھگ ہوگا۔
بعد ازاں انہوں نے بلدیہ آئیدین کی جانب سے اہتمام کردہ دعوتِ افطار میں شرکت کی ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں