غزہ میں کشیدگی کا بڑھنا باعثِ تشویش ہے: حکومت ترکی

ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی نوجوان کے قتل کو تین اسرائیلی نوجوانوں کی موت کے بدلے انتقامی کاروائی قرار دیتےہوئے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

117055
غزہ میں کشیدگی کا بڑھنا باعثِ تشویش ہے: حکومت ترکی

مشرقی القدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرنے سمیت قتل کرنے کے واقعے پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔
ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس قتل کو تین اسرائیلی نوجوانوں کی موت کے بدلے انتقامی کاروائی قرار دیتےہوئے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں خدشات ظاہر کیے ہیں کہ قتل کے ان واقعات کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ خارجہ نے طرفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اعتدال پسندی کا مظاہرہ کریں جبکہ حکومت اسرائیل، فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرنے سے بھی گریز کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں