ترک یرغمال مبصر کی ترکی آمد

بتیس روز قبل یوکرین میں یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے اغوا شدہ ترک مبصر مہمت قلیچ رہائی کے بعد اپنے اہلِ خانہ سےآ ملے

109731
ترک یرغمال مبصر کی ترکی آمد

یوکرین میں یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کےمغوی ترک مبصر مہمت قلیچ رہائی کے بعد اپنے اہلِ خانہ سے ملے ۔
قلیچ کی آمد کی خبر وزیر خارجہ احمد داوداولو نے بذات ِخود ان کے اہلِ خانہ کو دی ۔
یاد رہے کہ ولیچ کو بتیس روز قبل یوکرین میں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے امید ظاہرکی کہ عراق میں یرغمال بنائے گئے ترک باشندوں کی رہائی کی خوش خبری بھی ہمیں جلد ملے گی ۔
جناب داود اولو نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں امن و امان کی زبو حالی کے پیشِ نظر ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں