عراقی ترکمانوں کو امدادی سامان کی ترسیل

وزیر خارجہ داؤد اولو کا کہنا ہے کہ عراق کے متاثرہ ترکمانوں کو خوردنی اشیاء اور ضروری ساز وسامان کی ترسیل کی گئی ہے

98647
عراقی ترکمانوں کو امدادی سامان کی ترسیل

عراقی ترکمانوں کو امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔
موصل کی جھڑپوں سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے علاقائی انتظامیہ کے پاس پناہ لینے والے ترکمانوں کو امدادی سازو سامان کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ہے۔
وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کا کہنا ہے کہ وزارت عظمی کے آفات و ہنگامی حالات کے ادارے کی کوششوں سے علاقے کو امداد پہنچا دی گئی ہے۔
علاقے کے ترکمانوں کو 15 ہزار افراد کے لیے کافی مقدار میں خوردنی اشیاء اور 250 روانہ کر دیے گئے ہیں۔
ہلال احمر نے بھی دس ہزار کمبل اور دو ہزار میٹرس علاقے کو بھیجے ہیں۔
جھڑپیں جاری ہونے والے تل عفار علاقے کی صورتحال کافی تشویش ناک ہونے کی توضیح کرنے والے داؤد اولو نے کہا کہ شمالی عراق سے بیس ہزار افراد کے لیے کھانے پینے کی اشیاء متاثرہ مقامات کو روانہ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف عراق میں استحکام کے ماحول کا فی الفور قیام ہے۔ ہمارا اس ضمن میں بغداد اور دیگر ملکوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں