داؤد اولو نیویارک کا دورہ نامکمل چھوڑ کر واپس لوٹ رہے ہیں

مُوصل میں ترکی کے قونصل خانے پر عراق اسلامی حکومت کے حملے کے بعد وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نیویارک میں اپنی مصروفیات کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں

91399
داؤد اولو نیویارک کا دورہ نامکمل چھوڑ کر واپس لوٹ رہے ہیں

مُوصل میں ترکی کے قونصل خانے پر عراق اسلامی حکومت نے حملہ کر کے قونصل خانے کے عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کو نامعلوم جگہ پر لے جایا گیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نیویارک میں اپنی مصروفیات کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
دہشت گردی کے عنوان سے اجلاس کے سلسلے میں نیو یارک کے دورے پر موجود وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے رات بھر مُوصل کے حالات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بغداد کی مرکزی انتظامیہ اور ایربلل کی علاقائی کُرد انتظامیہ کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کے ساتھ ساتھ امریکی حکام سے بھی ملاقات کی۔
ترکی قونصل خانے پر حملے کے بعد احمد داؤد اولو نے ترکی واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اور دن بھر ٹیلی فونک ڈپلومیسی کو جاری رکھا۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق قونصل جنرل اعوز ترک یلماز سمیت قونصل خانے کے عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کو نامعلوم جگہ پر لے جایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں