ترک مسلح افواج کی فوجی مشقیں

ترک مسلح افواج کی طے شدہ فوجی مشقوں میں شامل ایفیس سن 2014 کا آغاز گزشتہ روز ازمیر کی تحصیل سفر ِ حصار کے قریب خلیجِ دوعان بے میں ہوا

76161
ترک مسلح افواج کی فوجی مشقیں

ترک مسلح افواج کی طے شدہ فوجی مشقوں میں شامل ایفیس سن 2014 کا آغاز گزشتہ روز ازمیر کی تحصیل سفر ِ حصار کے قریب خلیجِ دوعان بے میں ہوا ۔
ان مشقوں میں ترک مسلح افواج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مطاہرہ کیا جسے مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل اور وزیر دفاع عصمت یلماز نے انتہائی دلچسپی سے دیکھا ۔
ان مشقوں میں خصوصی دستوں اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے بھی حصہ لیا ۔
بعد ازاں ایف سولہ اور ایف چار ٹوئنٹی ٹوئنٹی جنگی طیاروں اور کوبرا قسم کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں نے بھی اپنے اہداف کو بخوبی نشانہ بنایا ۔
اس کے بعد ترک فضائیہ نے بمباری کا مظاہرہ کیا جبکہ توپوں سے گولہ باری بھی کی گئی ۔
ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں ، چالیس بحری جہازوں،پچاس طیاروں اور چالیس ہیلی کاپٹروں کی مدد سے یہ فوجی مشقیں آج بھی جاری رہیں گی ۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان بھی ان مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں