بن غازی کے ترک قونصل خانے کی سرگرمیاں بند

لیبیا میں پُر تشدد واقعات کے پیش نظر ترک قونصل خانے کی سرکاری کاروائیاں معطل

69933
بن غازی کے ترک قونصل خانے کی سرگرمیاں بند

بن غازی میں ترک قونصل خانے نے اپنی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔
ترکی کے لیبیا کے شہر بن غازی میں سر گرم عمل قونصل خانے نے لیبیا میں تشدد کے واقعات میں اضافے کی بنا پر اپنی سرگرمیوں کو کچھ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔
دفتر ِ خارجہ کے حکام نے اس خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیبیا میں حالات میں بہتری آنے پر قونصلیٹ جنرل اپنے کام کو دوبارہ شروع کر دے گا۔
ادھر الجزائر اور سعودی عرب نے بھی سلامتی کے جواز میں لیبیا میں اپنے اپنے سفارتخانوں کی سرگرمیوں کو التوا میں ڈال دیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں