ترک بحری بیڑہ افریقہ میں

148 سال قبل سلطنتِ عثمانیہ کا بیری بیڑہ اس علاقے سے گزرا تھا اور اب ایک بار پھر افریقہ میں ترکی کا پرچم لہرادیا

69316
ترک بحری بیڑہ افریقہ میں

ترکی کے بحری بیڑے نے امید برنو میں جنوبی افریقہ کے کھلے سمندر میں ترکی کے پرچم کو لہرایا ہے۔
148 سال قبل سلطنتِ عثمانیہ کا بیری بیڑہ اس علاقے سے گزرا تھا اور اب ترکی کی بحریہ کے زیر کمان ترک بحری بیڑے نے ایک سو اڑتالیس سال بعد پھر علاقے میں ترکی کا پرچم لہرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
رئیرایڈمرل علی مرات دیدئے نے اس موقع پر ترکی کی نمائندگی کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تاہم صوما میں پیش آنے والے کان کے حادثے کی وجہ سے خوشیوں کو پوروی طرح دوبالا نہ کرنے سے بھی آگاہ کیا ہے۔
ترک بحری بیڑہ امید برنو میں یادگاری تصاویر اتروانے کے بعد موزمبیق کی جانب روانہ ہوگیا۔
ترک بحری بیڑہ اپنے 102 دنوں کے سفر کے دوران 27 افریقی ممالک کا دورہ کرے گااور وہاں پر ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ترک بحری بیڑہ 27 جون کو وطن واپس پہنچ جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں