وزیراعظم ایردوان کے آرمینی تعزیت کے پیغام کی باز گشت

عالمی اخبارات اور ویب سائٹ پر وزیراعظم ایردوان کے پیغام کو نمایاں جگہ دی گئی ہے

61069
وزیراعظم ایردوان کے آرمینی تعزیت کے پیغام کی باز گشت

وزیراعظم ایردوان کے آرمینی تعزیت کے پیغام کے بارے میں دنیا بھر میں اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔
وزیراعظم رجب طیب ایردوان کے سن 1915 کے واقعات کی ننانویں برسی سے ایک روز قبل دیے جانے والے تعزیتی پیغام کی باز گشت دنیا بھر میں سنائی دے رہے۔

اس خبر کو عالمی اخبارات اور ویب سائٹ نے ایردوان کی جانب سے اصولی موقف کے تحت شائع کیا ہے۔ اخبارات نے اس پیغام کو غیر متوقع پیغام قرا ر دیا ہے۔

اے ایف پی خبر رساں ایجنسی نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ایک ترک رہنما کی جانب سے ننانو سال قبل ہونے والی اموات پر پہلی بار سرکاری طور پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایردوان کی جانب سے دیے جانے والے تعیزیت کے پیغام کو دنیا کی نو زبانوں میں ترجمہ کرتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔

رائٹر خبر ساں ایجنسی نے اس موضوع سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یہ پیغام ایسے وقت میں ترکی کے وزیراعظم کی جانب سے دیا گیا ہے جب کسی کو بھی ایسے پیغام کی توقع نہ تھی۔

ایجنسی کے مطابق وزیراعظم ایردوان نے عثمانی خاندان کی جانب سے آرمینی باشندوں کی ہلاکت پر ان کے پوتوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق وزیراعظم ایردوان نے اپنے اس پیغام میں ترکی کے دیگر رہنماوں کے مقابلے میں زیادہ موثر زبان کا استعمال کیا ہے۔

اسرائیل کے روزنامہ یوروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اگرچی وزیراعظم ایردوان نے آرمینی نسل کشی کو قبول نہیں کیا ہے تاہم انہوں ہلاک ہونے والے آرمینی باشندوں کی نئی نسل سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آرمینیا ٹوڈئے کی خبر کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے سن 1915 میں ہونے والی آرمینی نسل کشی سے متعلق نئی آرمینی نسل کو تعزیت کا پیغام روانہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں