اُردو زبان ترک اورپاکستانی باشندوں کوایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے: سفیر پاکستان

سفیر پاکستان  سہیل محمود نےانقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کی سربراہ پروفیسرڈاکٹرآسمان بیلن  اؤزجان  کی جانب سے انطالیہ میں اُردوکنونشن منعقد  کرنے اورپاکستان کے مشہوررائٹراحمد ندیم قاسمی کی زندگی  اوران کو دنیا بھرمیں متعارف کروانے پرانکا شکریہ ادا کیا

593721
اُردو زبان ترک اورپاکستانی باشندوں کوایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے: سفیر پاکستان

ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے  13 تا 16 اکتوبر  کو پاکستان کے مشہور  رائٹر  احمد ندیم قاسمی  کی ایک سو سالہ  سالگرہ کے موقع پر انطالیہ میں منعقد ہونے  اردو کنونشن  میں شرکت کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں  کلا ایک عشائیہ دیا۔

سفیرِ پاکستان   کی رہائش گاہ پر  دیے جانے والے عشائیے میں  بڑی تعداد میں پاکستان ، جاپان  اور ترکی   کے رائٹرز  اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان  سہیل محمود نے  انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کی سربراہ  پروفیسر ڈاکٹر  آسمان بیلن  اؤزجان  کی جانب سے انطالیہ میں  اُردو کنونشن منعقد  کرن اور  پاکستان کے مشہور رائٹر  احمد ندیم قاسمی   کی زندگی  اور ان کو دنیا بھر میں متعارف  کروانے پر   انہیں مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے  ترکی کے ترقیاتی ادارے تیکا کی جانب سے اس پروگرام  میں معاونت کرنے پر تیکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے  پاکستان اور ترکی کے درمیان اُردو زبان  و ادب  کو  فروغ  دینے  کے  لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں  برادر ممالک   کے عوام  تعلقات کو ادب، ثقافت اور فن کے ذریعے  مزید پختہ بنانے  کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں