پاکستانی نوجوانوں کے وفد کی انقرہ آمد

پاکستان کے 25 رکنی نوجوانوں کے ایک وفد ترکی کے یک ہفتہ دورے پر ہے جس کا اہتمام ترک وزارت عظمی کے شعبہ عوامی تعلقات نے کیا ہے

274870
پاکستانی نوجوانوں کے وفد کی انقرہ آمد

پاکستان کے 25 رکنی نوجوانوں کے ایک وفد ترکی کے یک ہفتہ دورے پر ہے جس کا اہتمام ترک وزارت عظمی کے شعبہ عوامی تعلقات نے کیا ہے۔
پاکستانی وفد کے جس میں سماجی تنظیموں کے کارکنان،رضاکار اور میڈیا افراد موجود ہیں کو اس دورے کے دوران ترک وزارتوں ، دفاتر، سماجی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ سے متعلق ترکی کےتجربات سے آگا ہ کیا جائے گا۔
بعد ازاں متعلقہ وفد نے انقرہ میں متعین ترک سفارت خانے میں سفیر پاکستان جناب سہیل محمود سے ملاقات کی جس کے بعد وفد کے اعزاز میں عشایئہ بھی دیا گیا ۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بے مثالی تعلقات موجود ہیں جن میں حالیہ دور میں فروغ پاتےہوئےسرمایہ کاری و تجارتی روابط میں اضافہ بھی ہوا ہے
سفیر پاکستان نے کہا کہ ترک وزیر اعظم کے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سمیت ثقافتی طائفوں کے تبادلے پر سنجیدگی سے غور کیے جانے کا عندیہ دیا گیا تھا ۔
سفیر پاکستان نے متعلقہ وفد کی ترکی آمد کو دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں