انقرہ میں پشاور آرمی پبلک اسکول یادگار پر تقریب کا اہتمام

پاکستانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور  انقرہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے خصوصی تقریب میں شرکت کی

2152024
انقرہ میں پشاور آرمی پبلک اسکول یادگار پر تقریب کا اہتمام

دارالحکومت انقرہ میں  پشاور کے آرمی پبلک اسکول   میں دہشت گرد حملے میں  شہید  افراد کی یاد میں  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور  انقرہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بلدیہ کچی اورین  کے میئر مسعود اوز ارسلان کے  ہمراہ  انقرہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک سکول پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سکول کے بچوں اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہداء کی یادگار کی زیارت کی۔

سفیر جنید نے اپنے ترک بھائیوں کی یکجہتی اور دہشت گردی کے نتیجے میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کی یاد کو زندہ رکھنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو   آرمی پبلک اسکول   پر  پُرتشدد دہشت گردانہ حملے کے باعث ایک عظیم صدمہ پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف  ہمارے  عزم  میں اُس وقت سے مزید مضبوطی  آئی  ہے اور ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے انقرہ کے میئرمسعود  اوز ارسلان  نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کا کوئی بھی جواز نہیں  ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام زندگی کے تمام شعبوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

بعد ازاں پاکستان جوائنٹ فورس کمانڈرز کمیٹی کے سربراہ چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سفیر جنید، میئر مسعود اوز ارسلان اور دیگر معززین کے ہمراہ  شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں