انقرہ کی حاجت تپے یونیورسٹی میں نوروز پر پاکستانی طلبا کا اسٹال

کل ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی حاجت تپے یونیورسٹی میں نوروز کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مختلف ممالک جہاں پر نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے کہ علاوہ پاکستان کے طلبا اور طالبات نے بھی اپنے ان بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے

274977
انقرہ کی حاجت تپے یونیورسٹی میں نوروز پر پاکستانی طلبا کا اسٹال

کل ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی حاجت تپے یونیورسٹی میں نوروز کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مختلف ممالک جہاں پر نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے کہ علاوہ پاکستان کے طلبا اور طالبات نے بھی اپنے ان بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے نوروز کا تہوار منایا۔ اس تہوار میں پاکستانی طلبا اور طالبات نے بھی ایک سٹال لگایا جہاں پر پاکستان کے دستکاری کے نمونوں کی نمائش کے علاوہ مہندی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستانی اسٹال پر حاجت تپے یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے مہندی لگوانے کے لیے طویل قطار لگا رکھی تھی۔ حمیرا خان اور مہینہ ریکی نے مہندی لگانے پر ترک طالبات کے دل جیت لیے جو ان سے مختلف ڈیزائن بنانے کا مطالبہ بھی کرتی رہی ہیں۔اس موقع پر پاکستانی طلبا نے پاکستانی کے مختلف علاقوں کے ملبوسات بھی زیب تن کررکھے تھے جن میں ترکی طلبا نے بڑی گہری دلچسپی لی۔
اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں شہباز خان، عمیر سعید خان اور نعمان نصیر نے مرکزی کردارا ادا کیا اور ان کی مدد انقرہ یونیورسٹی سے نصیبہ یاواش اور سینان شاہین نے بھی کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں