ترکی میں یومِ یکجہتیِ کشمیر

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں گزشتہ ہفتے پاکستان ترک ثقافتی انجمن کے زیر اہتمام " ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے لیے ویڈیو کلک کیجیے

218114
ترکی میں یومِ یکجہتیِ کشمیر

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں گزشتہ ہفتے پاکستان ترک ثقافتی انجمن کے زیر اہتمام " ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر ٹی آر ٹی کے عرب ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر مہمت اؤز ترک نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر مسلمانوں کو لاحق سب سے سنگین مسائل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اسم مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں آج تک ریفرنڈم کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے
پاکستان ترک ثقافتی انجمن اور ترکی کی قومی اسمبلی میں ترک پاکستان دوستی گروپ کے چیرمین برہان قایا ترک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے معصوم عوام پر کیے جانے والے ظلم و ستم سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
پاکستان کے سفارت خانے کی چارج ڈی افئیر محترمہ عائشہ فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اپنی مکمل سفارتی، معنوی، اور سیاسی حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے حکومتِ ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کیے جانے پر ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ترک عوام اور حکام کی حمایت پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے ایک قوت کے سرچشمے کی حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے لیے ویڈیو کلک کیجیے۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں