انقرہ میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب

ناطرین و قارئین 28 اکتوبر بروز منگل انقرہ میں اقتصادی و سماجی تحقیقاتی مرکز(ایسام)اور پاکستانی سفارتخانہ کے مشترکہ تعاون سے "عالمی تسلط اور مسئلہ کشمیر" کے زیر عنوان کشمیر یوم سیاہ کی یاد میں ایک کانفرس کا اہتمام کیا گیا

176553
انقرہ میں  یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب

ناطرین و قارئین 28 اکتوبر بروز منگل انقرہ میں اقتصادی و سماجی تحقیقاتی مرکز(ایسام)اور پاکستانی سفارتخانہ کے مشترکہ تعاون سے "عالمی تسلط اور مسئلہ کشمیر" کے زیر عنوان کشمیر یوم سیاہ کی یاد میں ایک کانفرس کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں بڑی تعداد میں ترک باشندوں اور انقرہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایسام کے چئیر مین جناب رجائی کھوتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے بڑے ترین مسائل میں سے ایک ہے، اس مسئلے کوکشمیری عوام کی خواہشات اور ضروریات کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور اکیڈمیشن، مصنف اور قومی اسمبلی کی سابقہ رکن پروفیسر ڈاکٹر اویا آک گونینچ نے کہا کہ وادی کشمیر، کشمیریوں کے لیے کسی جیل کی شکل میں بدل چکی ہے۔ اس سر زمین پر ہندوستانی مسلح افواج حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کرتی چلی آرہی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز محترمہ عائشہ فاروقی نے اس موقع تھنک ٹینک ایسام کے چیمرمین اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترکی کی کشمیری عوام اور پاکستان کے عوام سے گہری محبت کا پورا پورا حساس ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق بجانب دعوے کو منزل مقصود تک پہنچانے میں سر گرم عمل رہے گا۔
پروگرام کے آخر میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طالب علم اشفاق بشیر نے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم وستم سے آگاہ کیا اور انہوں نے اس سلسلے میں ٹی آر ٹی اُردو سروس کو ایک تفصیلی انٹرویو بھی دیا۔ تقریب اور تفصیلی انٹر ویو کے لیے کلک کیجیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں